14 اکتوبر، 2026، 9:39 AM

سیستان و بلوچستان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

سیستان و بلوچستان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے کورین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اغوا کیے گئے انجینئر کو بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ جھڑپ میں پاسدارانِ انقلاب کا ایک اہلکار شہید اور چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے کورین میں ایرانی سکیورٹی فورسز اور دہشت گرد عناصر کے درمیان شدید جھڑپ کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے قدس ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ کارروائی زاہدان کے علاقے کورین میں انجام دی گئی۔

بیان کے مطابق، اغواکاروں کے ایک گروہ نے مغربی زاہدان میں ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے انجینئر کو اغوا کرلیا تھا اور اسے ایک ہمسایہ ملک منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

واقعے کے بعد پاسداران انقلاب سے وابستہ اہلکاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے اغواکاروں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا اور کورین کے علاقے میں ان کے خلاف اچانک کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران اغواکار گروہ کے پانچ ارکان ہلاک ہوگئے، جبکہ اغوا کیے گئے انجینئر کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ اس جھڑپ میں پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فوج کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کارروائی کے بعد دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ ارکان کے خلاف جھڑپیں جاری تھیں۔ بعد ازاں موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران گروہ کا ایک اور رکن بھی مارا گیا، جس کے بعد ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی۔

News ID 1942100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha